(ایجنسیز)
قاہرہ… مصرکے معزول صدر محمد مرسی پر ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو ملکی راز فراہم کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ معزول صدر محمد مرسی کے مقدمے کی دوسری سماعت قاہرہ کی عدالت میں ہوئی۔ استغاثہ نے سابق صدر اور دیگر35 افراد پر ملک کیخلاف سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ سماعت کے دوران محمد مرسی اور
ان کے ساتھیوں پرملک وسیکیورٹی اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے قومی دفاعی راز دوسرے ملک کو دینے اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو سیکیورٹی رپورٹس فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس سے قبل مرسی پرفلسطینی تنظیم حماس اور لبنان کی حزب اللہ سے تعلقات کا الزام بھی لگایا جا چکا ہے۔مقدمے کی اگلی سماعت 27 فروری کو ہوگی۔